ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بابری مسجد-رام مندر قضیہ ،عدالت عظمی کا فیصلہ قابل عمل ہوگا : رام نائک 

بابری مسجد-رام مندر قضیہ ،عدالت عظمی کا فیصلہ قابل عمل ہوگا : رام نائک 

Thu, 16 Nov 2017 13:10:26    S.O. News Service

نئی دہلی،15؍نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اترپردیش کے گورنر رام نائیک نے آج امید ظاہر کی کہ بابری مسجد- رام مندر مسئلہ حل کرنے کے لئے کوششوں کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اس معاملے پر سپریم کورٹ کا فیصلہ قابل عمل ہوگا ۔ رام نائیک کا یہ تبصرہ شری شری روی شنکر اور اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے درمیان لکھنؤمیں آج میٹنگ کے پیش نظر سامنے آیا ہے ۔ یہ ملاقات شری شری روی کی بابری مسجد رام جنم بھومی تنازعہ کے تولیت کے اہل سے بات چیت سے پہلے ہو رہی ہے۔نائیک نے یہاں ایک پروگرام میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی (ثالثی) کوشش ان لوگوں کی طرف سے کی جارہی ہے جن کا ماننا ہے کہ اس سے تنازع کو جلد حل کرنے میں مدد ملے گی۔ میں خواہش کرتا ہوں کہ ان کی کوششوں کے مثبت نتائج آئے؛ لیکن سپریم کورٹ کا آخری فیصلہ قابل عمل ہوگا ۔ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ مسئلے کا حل تمام فریقوں کے درمیان خوشگوار بات چیت کے ذریعے ہونا چاہئے۔نائیک نے معاملے کو حل کرنے کے لئے کوشش کرنے والوں کو شکریہ دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ عدالت کا فیصلہ آخری ہوگا اور اس پر سب کو اتفاق رکھنا لازم ہوگا ۔ 


Share: